ہبلی۔25جنوری (ایس او نیوز )ریاستی سرکاری ایمپلائز اسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ سدارامیا پر زور دیا کہ ان کی تنخواہوں پر نظر ثانی کیلئے نیا پے کمیشن تشکیل دیاجائے ۔ گذشتہ روز سرکاری ملازمین کی ضلعی سطح میٹنگ میں منظورہ قرارداد کے مطابق ارکان نے کہا کہ پے کمیشن کی ایسی تشکیل کی ہمیشہ ضرورت ہے، تاکہ بدلتے وقت کے سا تھ ساتھ افراط زر اور ضروری اشیاء کی بڑھتی قیمتوں سے بڑھنے والے اخراجات کی تکمیل کی جاسکے ۔ارکان نے حکومت پر زور دیا کہ ان کی تنخواہوں پر نظر ثانی کیلئے قانونی کمیٹی تشکیل دی جائے اورریٹائرڈ جج کو اس کا صدرنشین مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ مالیاتی شعبہ کے بعض ماہرین کو اس میں شامل کیا جائے ۔ انہو ں نے نیشنل پنشن اسکیم پر عمل کرنے مرکزی حکومت کے فیصلہ سے دستبرداری اور وظیفہ کے پرانے طریقہ کار کو دوبارہ متعارف کرنے پر زور دیا۔